QR CodeQR Code

مشہد مقدس، شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی برسی کی تقریب

13 Mar 2024 22:12

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حجۃ الاسلام عارف حسین تھہیم کا کہنا تھا کہ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی جب تک ہم میں تھے، ہمیشہ ملت کے دکھ اور درد کا مداوا کرتے تھے، شہید نقوی جہاں ملت کے جوانوں کے بہترین مربی تھے، وہاں ملت کے بزرگوں کے مشکلات میں معاون و مشاور تھے۔


اسلام ٹائمز۔ سفیر انقلاب، محسن ملت ڈاکٹر شہید محمد علی نقوی کی 29 ویں برسی کی مناسبت سے موسسہ شہید عارف الحسینی دفتر مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشہد میں قرآن خوانی کی گئی، قرآن خوانی کے بعد تلاوت کلام مجید کی سعادت حافظ اویس نے حاصل کی، منقبت محمد اسلم نے پیش کی، حج الاسلام عارف حسین تھہیم نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی جب تک ہم میں تھے، ہمیشہ ملت کے دکھ اور درد کا مداوا کرتے تھے، شہید نقوی جھاں ملت کے جوانوں کے بہترین مربی تھے، وہاں ملت کے بزرگوں کے مشکلات میں معاون و مشاور تھے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر شہید نقوی اپنی تنخواہ کا پیشتر حصہ ملت کے جوانوں کے امور میں صرف کرتے تھے۔


خبر کا کوڈ: 1122407

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/1122407/1/مشہد-مقدس-شہید-ڈاکٹر-محمد-علی-نقوی-کی-برسی-تقریب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org