QR CodeQR Code

پشاور، افطار ڈنر و یکجہتی مظلومین فلسطین

22 Mar 2024 16:36

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان پشاور ڈویژن کے زیر اہتمام 10 رمضان المبارک بمطابق 21 مارچ 2024، بروز جمعرات کیمپس یونٹس پشاور کی جانب سے اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور میں "گرینڈ افطار ڈنر" کا اہتمام کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان پشاور ڈویژن کے زیر اہتمام 10 رمضان المبارک بمطابق 21 مارچ 2024، بروز جمعرات کیمپس یونٹس پشاور کی جانب سے اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور میں "گرینڈ افطار ڈنر" کا اہتمام کیا گیا۔ شعبہ اطلاعات آئی ایس او پشاور ڈویژن کے مطابق پروگرام میں سینئر احباب سمیت اہلسنت طلبہ اور کیمپس بھر سے کثیر تعداد میں اراکین نے شرکت کی۔ پروگرام میں ماہ فلسطین کے عنوان سے فلسطین کے مظلومین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ماحول سازی کی گئی اور باقاعدہ ڈاکومنٹری چلائی گئی، جس میں ڈاکٹر سدیر نے مظلومین فلسطین کے حوالے سے گفتگو کی۔ پروگرام کے دوران نماز با جماعت کے ساتھ ساتھ اجتماعی دعائے کمیل بھی پڑھی گئی۔ آخر میں ڈویژنل صدر حسن رضا نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔


خبر کا کوڈ: 1124192

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/1124192/1/پشاور-افطار-ڈنر-یکجہتی-مظلومین-فلسطین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org