QR CodeQR Code

ہنگو میں ’’نورانی محفل قرآن‘‘ کا انعقاد

22 Mar 2024 16:52

قاری منہال قمبر مشہدی اور جامعۃ شہید عارف الحسینی پشاور کے طالب علم جہانزیب علی نے خوبصورت اور دلنشین آواز میں تلاوت قرآن پاک کا شرف حاصل کرتے ہوئے سامعین کے دلوں کو مسخر کیا۔ جبکہ علامہ مختار علی جعفری نے ترجمعہ و تفسیر بیان کی۔


اسلام ٹائمز۔ ماہ مبارک رمضان میں خیبر پختونخوا کی معروف اور قدیمی دینی درس گاہ جامعہ العسکریہ ہنگو کی طرف سے روزانہ کی بنیاد پر ’’نورانی محفل قرآن‘‘ کا اہتمام کیا جارہا ہے، جس کا مقصد انسان کی کلام الٰہی سے قربت پیدا کرنا ہے، اس نورانی محفل میں بڑی تعداد میں مدیر اعلیٰ جامعہ العسکریہ ہنگو علامہ خورشید انور جوادی، مجلس علمائے مکتب اہلبیتؑ کے رہنماء علامہ سید عبدالحسین الحسینی، شیعہ علماء کونسل کے صوبائی رہنماء علامہ حمید حسین امامی اور علامہ سید عامر حیدر شمسی سمیت علمائے کرام، بچوں اور بزرگوں سمیت عوام بڑی تعداد میں شرکت کر رہے ہیں۔ یکم رمضان المبارک سے روزانہ قرآن مجید کے ایک پارے کی تلاوت کی جاتی ہے، جس کے بعد علمائے کرام ترجمعہ اور تفسیر بیان کرتے ہیں۔ گذشتہ روز 10 رمضان المبارک کو قاری منہال قمبر مشہدی اور جامعۃ شہید عارف الحسینی پشاور کے طالب علم جہانزیب علی نے خوبصورت اور دلنشین آواز میں تلاوت قرآن پاک کا شرف حاصل کرتے ہوئے سامعین کے دلوں کو مسخر کیا۔ جبکہ علامہ مختار علی جعفری نے ترجمعہ و تفسیر بیان کی۔


خبر کا کوڈ: 1124197

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/1124197/1/ہنگو-میں-نورانی-محفل-قرا-ن-کا-انعقاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org