QR CodeQR Code

ملتان، حمایت مظلومین غزہ و فلسطین سیمینار 

23 Mar 2024 16:41

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ اسوقت غزہ کے مسلمانوں کو اخلاقی و معاشی اور معاشرتی تعاون کی ضرورت ہے، عالم اسلام تفرقہ کا شکار ہے جبکہ دشمن باہم متحد ہیں، آج ہمیں غزہ کے مظلوم فلسطینی پکار رہے ہیں، اسلامی ممالک اور انکے سربراہان کی مجرمانہ خاموشی قابل افسوس ہے۔


اسلام ٹائمز۔ حامیان مظلومین غزہ و فلسطین کی جانب سے فلسطینی مسلمانوں پر جاری اسرائیلی جارحیت کیخلاف اور مظلومین کی حمایت میں ''حمایت مظلومین غزہ و فلسطین سمینار'' کا اہتمام رضا ہال ملتان میں کیا گیا، سیمینار کی صدارت بزرگ عالم دین حجت الاسلام والمسلمین علامہ قاضی شبیر حسین علوی، حجت الاسلام والمسلمین علامہ سید علی حسین مدنی، علامہ ڈاکٹر سید کاظم نقوی، علامہ سید اقتدار حسین نقوی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، سلیم عباس صدیقی، علامہ وسیم عباس معصومی، انجنیئر سخاوت علی سیال، شاعر اہلیبیت زوار حسین بسمل، ڈاکٹر قاضی فیاض حسین علوی سمیت دیگر نے خطاب کیا۔ رہنمائوں نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت غزہ کے مسلمانوں کو اخلاقی و معاشی اور معاشرتی تعاون کی ضرورت ہے، عالم اسلام تفرقہ کا شکار ہے جبکہ دشمن باہم متحد ہیں، آج ہمیں غزہ کے مظلوم فلسطینی پکار رہے ہیں، اسلامی ممالک اور ان کے سربراہان کی مجرمانہ خاموشی قابل افسوس ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 1124403

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/1124403/1/ملتان-حمایت-مظلومین-غزہ-فلسطین-سیمینار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org