QR CodeQR Code

ملتان، اسرائیلی برانڈ کے سامنے اسرائیل کیخلاف مظاہرہ 

24 Mar 2024 23:16

مظاہرین نے اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ اور مظلومین کی حمایت کا اعلان کیا، مظاہرین نے پرجوش انداز میں فلسطین، حماس اور مقاومت کے حق میں اسرائیل، امریکہ اور صیہونزم کیخلاف نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے اسرائیلی برانڈ کے سامنے عوام کو آگاہ کیا اور اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کیا۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ملتان ڈویژن کے زیراہتمام اسرائیلی برانڈ کے ایف سی کے سامنے علامتی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین نے اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ اور مظلومین کی حمایت کا اعلان کیا، مظاہرین نے پرجوش انداز میں فلسطین، حماس اور مقاومت کے حق میں اسرائیل، امریکہ اور صیہونزم کے خلاف نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے اسرائیلی برانڈ کے سامنے عوام کو آگاہ کیا اور اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر امامیہ طلباء کے علاوہ دیگر مقامی نوجوانوں نے بھی مظاہرے میں حصہ لیا۔


خبر کا کوڈ: 1124627

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/1124627/1/ملتان-اسرائیلی-برانڈ-کے-سامنے-اسرائیل-کیخلاف-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org