QR CodeQR Code

لاہور، تحریک بیداری امت مصطفیٰ (ص) کی القدس ریلی

5 Apr 2024 22:16

تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ نے کہا کہ دنیا کے نقشے پر ناجائز وجود پانے والی ریاست کو امام خمینیؒ نے مسلمانوں کے قلب میں خنجر سے تعبیر کیا تھا، اور امت کو اس کی آزادی کی راہ جہاد کی صورت دکھائی۔ انہوں نے کہا کہ آج وہ دن ہے جو امام خمینی کی جدت عمل سے قدس شریف اور مظلوم فلسطینیوں کے بارے میں مسلمانوں کی آوازوں کو ایک لڑی میں پرونے کا ذریعہ بن گیا۔


اسلام ٹائمز۔ عالمی یوم القدس کے موقع پر لاہور کی تاریخی فیروزپور روڈ مردہ باد امریکہ و اسرائیل کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی۔ تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے زیر اہتمام نکالی جانیوالی القدس ریلی کی قیادت علامہ سید جواد نقوی نے کی جبکہ ریلی میں تمام مکاتب فکر کے علماء کرام اور مشائخ عظام نے بھی شرکت کی۔ ریلی میں باحجاب خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد شریک تھی، جنہوں نے فلسطینی پرچم، بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے کہا کہ دنیا کے نقشے پر ناجائز وجود پانے والی ریاست کو امام خمینیؒ نے مسلمانوں کے قلب میں خنجر سے تعبیر کیا تھا، اور امت کو اس کی آزادی کی راہ جہاد کی صورت دکھائی۔ انہوں نے کہا کہ آج  وہ دن ہے جو امام خمینی کی جدت عمل سے قدس شریف اور مظلوم فلسطینیوں کے بارے میں مسلمانوں کی آوازوں کو ایک لڑی میں پرونے کا ذریعہ بن گیا۔


خبر کا کوڈ: 1127050

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/1127050/1/لاہور-تحریک-بیداری-امت-مصطفی-ص-کی-القدس-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org