QR CodeQR Code

مشہد مقدس، ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی عالمی یوم القدس کی ریلی میں شرکت

7 Apr 2024 08:21

عالمی یوم القدس ریلی میں دفتر مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ مشہد مقدس، موسسہ شھید عارف الحسینی کے اعضاء و اراکین کی حجة الاسلام عقیل حسین خان مسئول شعبہ مشھد مقدس کے ہمراہ شرکت۔ ریلی میں شرکت کرنیوالے پاکستانی علماء و طلاب نے بینر اور پاکستانی پرچم کیساتھ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے پرچم اٹھا رکھے تھے، شرکاء ریلی مردہ باد اسرائیل اور مردہ باد امریکا کے نعرے لگا رہے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشہد مقدس کے وفد نے ہر سال کی طرح اس سال بھی عالمی یوم القدس کے موقع پر مشہد مقدس میں نکالی جانے والی عظیم الشان ریلی میں شرکت کی۔ عالمی یوم القدس ریلی میں دفتر مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ مشہد مقدس، موسسہ شھید عارف الحسینی کے اعضاء و اراکین کی حجت الاسلام عقیل حسین خان مسئول شعبہ مشھد مقدس کے ہمراہ شرکت۔ ریلی میں شرکت کرنے والے پاکستانی علماء و طلاب نے بینر اور پاکستانی پرچم کے ساتھ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے پرچم اٹھا رکھے تھے، شرکاء ریلی مردہ باد اسرائیل اور مردہ باد امریکا کے نعرے لگا رہے تھے۔ یہ ریلی خیابان امام رضا فلکہ پانزدہ خرداد سے شروع ہو کر حرم امام رضا علیہ السلام پر اختتام پذیر ہوئی، ریلی میں مختلف شعبہ یائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لاکھوں افرادنے شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 1127312

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/1127312/1/مشہد-مقدس-ایم-ڈبلیو-کے-وفد-کی-عالمی-یوم-القدس-ریلی-میں-شرکت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org