QR CodeQR Code

کراچی، مرکزی آزادی القدس ریلی میں شریک معصوم بچے

8 Apr 2024 17:34

والدین کے ساتھ ریلی میں شریک معصوم کمسن بچوں نے قبلہ اول بیت المقدس کی بازیابی کی جدوجہد میں شریک ہونے اور مظلوم فلسطینی بچوں سے اظہار یکجہتی کا عزم کیا۔


اسلام ٹائمز۔ عالمی یوم القدس بفرمان حضرت امام خمینی (رہ) کے موقع پر تحریک آزادی القدس پاکستان کے تحت ملک کی سب سے بڑی مرکزی آزادی القدس ریلی نمائش تا تبت سینٹر نکالی گئی، مرکزی آزادی القدس ریلی کا آغاز نمائش چورنگی مزار قائدؒ سے ہوا، ریلی میں خواتین، بزرگوں سمیت ہزاروں کی تعداد میں عاشقان بیت المقدس نے شرکت کی اور مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا۔ ریلی میں بڑی تعداد میں معصوم و کمسن بچوں نے بھی اپنے والدین کے ہمراہ شرکت کی۔ والدین کے ساتھ ریلی میں شریک معصوم کمسن بچوں نے قبلہ اول بیت المقدس کی بازیابی کی جدوجہد میں شریک ہونے اور مظلوم فلسطینی بچوں سے اظہار یکجہتی کا عزم کیا۔


خبر کا کوڈ: 1127539

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/1127539/1/کراچی-مرکزی-آزادی-القدس-ریلی-میں-شریک-معصوم-بچے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org