QR CodeQR Code

آئی ایس او کراچی کے تحت جشن آغاز فتح بیت المقدس

15 Apr 2024 20:21

جشن میں مولانا مرزا یوسف حسین، مولانا حسن ظفر نقوی، ڈاکٹر صابر ابومریم، قاضی احمد نورانی، مولانا احمد اقبال رضوی اور مولانا ناظر عباس تقوی نے شرکاء جشن سے خطاب کیا۔ جشن کے موقع پر شاندار آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا اور شرکاء میں مٹھائی بھی پیش کی۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے تحت ایران کا اسرائیل پر کامیاب حملے کی خوشی میں جشن آغاز فتح بیت المقدس کا انعقاد نمائش چورنگی کراچی میں کیا گیا۔ جشن میں بزرگ عالم دین مولانا مرزا یوسف حسین، مولانا حسن ظفر نقوی، سیکٹری جنرل فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان صابر ابو مریم، اہلسنت عالم دین علامہ قاضی احمد نورانی، مرکزی وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان مولانا احمد اقبال رضوی اور مرکزی ایڈیشنل ڈیٹی جنرل سیکٹری شیعہ علماء کونسل مولانا ناظر عباس تقوی نے شرکاء جشن سے خطاب کیا۔ پروگرام کے اختتام پر صدر مجلس وحدت مسلمین کراچی مولانا صادق جعفری نے دعا کروائی۔ پروگرام میں مولانا صادق رضا تقوی، مولانا زاہد حسین ہاشمی، علامہ مبشر حسن سمیت بڑی تعداد میں عاشقان بیت المقدس نے شرکت کی جس میں بچوں اور خواتین بھی کثرت سے موجود تھیں۔ جشن کے موقع پر آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا اور شرکاء میں مٹھائی بھی پیش کی۔


خبر کا کوڈ: 1128799

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/1128799/1/آئی-ایس-او-کراچی-کے-تحت-جشن-آغاز-فتح-بیت-المقدس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org