QR CodeQR Code

پشاور میں "محرم امن کانفرنس"

30 Nov 2011 02:06

اسلام ٹائمز:پریس کلب پشاور میں عالمی متحد علماء مشائخ کونسل اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے محرم امن کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف مکاتب فکر کے علماء نے شرکت کی۔


پشاور:اسلام ٹائمز۔مختلف مکاتب فکر کے علماء اور اکابرین نے فرقہ واریت کو عالمی سازش کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ کر بلا اور حسینیت دنیا بھر کے مظلوم اقوام کو غلامی کی زنجیریں توڑنے اور ظلم وبربریت کیخلاف ڈٹ جانے کا عظیم درس دیتا ہے اس پیغام کی حقیقی روح کو مسخ کرنے کیلئے دنیا کی ظالم جابر اور باطل قوتیں متحد ہو چکی ہیں اور فرقہ واریت کا زہر گھول کر مسلمانوں کی طاقت کو تقسیم در تقسیم کرنے کی کوشش کی جارہی ہیں مگر اب عالم اسلام کی بیداری کا وقت آچکا ہے، تمام مسلمانان عالم اپنے فروعی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر اس طرح متحد ہو جائیں جیسا کہ کربلا والوں نے عظیم قربانی دے کر ہمیں درس دیا ہے، ان خیالات کا اظہار مختلف مکاتب فکرکے علماء کر ام نے پریس کلب پشاور میں امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا امن کانفرنس کا اہتمام عالمی متحد علماء مشائخ کو نسل اور امامیہ سٹوڈنٹس کے آرگنائزیشن مشتر کہ طور پر کیا تھا۔
 تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر مذہبی و اقلیتی امور نمروز خان تھے، جبکہ تقریب سے خطاب کرنے والوں میں وفاقی حکومت کے مشیر علامہ سید آیاز ظہیر ہاشمی، مجلس وحدت المسلمین کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری علامہ امین شہیدی، بلبل مدینہ مولانا محمد یونس، جمعیت اہلحدیث کے ڈاکٹر حبیب اللہ شیخ، جے یو آئی کے قاری رفیق شاہ، علامہ علی اظہر نقوی، سابق سنیئر علامہ سید محمد جواد ہادی، آئی ایس او کے صدر ثاقب بنگش اور دیگر شامل تھے۔


خبر کا کوڈ: 118565

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/118565/1/پشاور-میں-محرم-امن-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org