0
Monday 30 Jan 2012 12:00

کراچی میں اسلام زندہ باد کانفرنس

اسلام ٹائمز۔ پاکستان کی مذہبی سیاسی جماعت جمعیت علماء اسلام (ف) کے کراچی میں ہونے والے جلسہ میں شرکاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کراچی سے نمائندہ اسلام ٹائمز کے مطابق مزار قائد کے باغ جناح میں ہونے والے اسلام زندہ آباد کانفرنس میں خواتین اور طالبعلموں سمیت مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جلسہ میں لوگوں کے رش کے باعث دم گھٹنے کے واقعات بھی پیش آئے جب کہ 3 افراد کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن سمیت جے یو آئی کے دیگر رہنماؤں نے کہا کہ ملک میں انقلاب نواز شریف یا عمران خان نہیں لا سکتے بلکہ حقیقی انقلاب مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے سونامی کو جمعیت کے سمندر نے دفن کر دیا ہے۔ یہ جلسہ ان جماعتوں کی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے جو ایم ایم اے کے قیام کی راہ میں رکاوٹ بنی ہوئی ہیں۔
  
خبر کا کوڈ : 134149
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش