QR CodeQR Code

شہید غلام احمد کی رسم قل

3 Feb 2012 22:08

اسلام ٹائمز۔ مقامی روایت کے مطابق شہید کے فرزند کی دستاربندی بھی کی گئی، شرکاء نے شاندار الفاظ میں شہید کو خراج عقیدت پیش کیا۔


اسلام ٹائمز۔ دہشتگردوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے ڈیرہ اسماعیل خان کے رہائشی ملک غلام احمد کی رسم قل جمعرات کے روز ادا کی گئی، بڑی تعداد میں شہریوں نے قرآن اور فاتحہ خوانی میں شرکت کی، شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے سربراہ علامہ رمضان توقیر اور مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ اصغر عسکری بھی اس موقع پر موجود تھے،  مقامی روایت کے مطابق شہید ملک غلام احمد کے فرزند کی دستاربندی بھی کی گئی، شرکاء نے شاندار الفاظ میں شہید کو خراج عقیدت پیش کیا۔


خبر کا کوڈ: 135201

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/135201/1/شہید-غلام-احمد-کی-رسم-قل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org