QR CodeQR Code

انقلاب اسلامی کا کردار

14 Feb 2012 12:01

اسلام ٹائمز:انقلاب اسلامی ایران کے اسلامی بیداری پر اثرات سیمینار سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم کے جنرل سیکرٹری کا کہنا تھا کہ معاشرہ نعرے بازی اور تقریروں سے نہیں بنتا بلکہ معاشرہ سازی کردار سے ہوتی ہے، جس کیلئے پہلے امام خمینی رہ نے شہادت کے کلچر کو فروغ دیا۔


اسلام ٹائمز۔ایران کے مقدس شہر قم میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم کی جانب سے ''انقلاب اسلامی ایران کے اسلامی بیداری پر اثرات'' کے عنوان سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں پاکستانی علماء اور طلاب سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ سیمینار سے مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری کے علاوہ پاکستان سے آئے ہوئے دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کئے۔

علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ ایران میں انقلاب کے بعد سب سے پہلے اس کا اثر پاکستان اور پاکستاینوں پر پڑا اور امام کے افکار پورے پاکستان میں پھیلنا شروع ہو گئے۔ اور شہید عارف حسینی کی شکل میں فرزند امام ہمیں نصیب ہوا، جنہوں نے اپنے عمل اور کردار سے بہت جلد معاشرے میں اپنا مقام بنا لیا اور امام کے افکار کو پاکستان کے کونے کونے تک پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ رہبر سید علی خامنہ ای امام خمینی کے حقیقی اور سچے وارث ہیں۔ علامہ جعفری کے بقول ایک جانب سے سورج غروب ہوا تو دوسری جانب سے طلوع ہو گیا۔ انہوں نے پاکستان کے حالات کے حوالے سے کہا کہ ہمیں بابصیرت ہونے اور ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے، دشمن مختلف طریقوں سے ہماری صفوں میں تفرقہ پھیلانا چاہتا ہے جس کو کامیاب نہیں ہونے دینا ہے۔


خبر کا کوڈ: 137706

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/137706/1/انقلاب-اسلامی-کا-کردار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org