QR CodeQR Code

یوتھ آف پاراچنار ریلی

21 Feb 2012 00:30

اسلام ٹائمز: مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ ستم بالائے ستم یہ کہ جب قبائل نے خودکش حملے کے خلاف احتجاج شروع کیا تو خودکش حملے کے شہدا کے احتجاجی مظاہرین پر سکیورٹی فورسز آرمی و ایف سی نے براہ راست فائرنگ کرنے کے علاوہ نہتے جوانوں پر ٹینک چڑھا کر امریکہ، انڈیا اور اسرائیل کے مظالم کی یاد تازہ کی۔


اسلام ٹائمز۔ یوتھ آف پاراچنار کے زیراہتمام قبائلی علاقہ جات خصوصاً پاراچنار کے مظلوم اور نہتے عوام پر ڈھائے جانے والے ظلم کے خلاف سینکڑوں شرکاء نے پریس کلب سے احتجاجی ریلی نکالی۔ ریلی کے شرکا امریکہ اور طالبان کے علاوہ حکومت کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ دراصل امریکہ، طالبان اور ہماری سول و فوجی قیادت قبائلی عوام بالخصوص پاراچنار کے عوام کی نسل کشی میں ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گڈ طالبان و بیڈ طالبان کی اصطلاحات رائج کر کے عوام کو بے وقوف بنایا جا رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 139411

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/139411/1/یوتھ-آف-پاراچنار-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org