QR CodeQR Code

شرکاء کے اعزاز میں تقریب

17 Mar 2012 13:39

اسلام ٹائمز: ایشیائی مارچ برائے آزادی القدس کے اعزاز میں تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے آیت اللہ کعبی نے کہا فلسطین کے مسئلے کا واحد حل مزاحمت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی یہ تحریک فلسطین کے دکھوں کا مداوا اور انصاف چاہتی ہے، جس سے اسرائیل خوفزدہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مدرسہ امام خمینی، قم المقدسہ آمد پر مجلس خبرگان کے ممبر آیت اللہ کعبی نے شرکاء مارچ کو خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آیت اللہ کعبی نے کہا کہ قم کا شہر اسلامی انقلاب کا مرکز ہے جہاں سے امام خمینی رہ نے انقلاب اسلامی کا آغاز کیا۔ انہوں نے کہا کہ آیت اللہ حائری نے اسرائیل کے بننے پر فرمایا تھا کہ برطانوی اور انگریز فلسطین کی زمین خالی کر دیں۔ امام راحل نے 1950ء میں کہا تھا کہ تمام مسائل خدا کی راہ میں قیام نہ کرنے کی وجہ سے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب 1979ء میں انقلاب کامیاب ہوا تو اس وقت فلسطین بارے لائحہ عمل واضح کیا گیا اور مسلم قوموں کو ایک جگہ اکٹھا کیا گیا۔ ہم اللہ کے شکر گزار ہیں کہ انقلاب سے اب تک فلسطین کے لئے تحریک آزادی، انصاف اور مزاحمت کو جاری رکھا گیا۔ رمضان کے آخری جمعے کو امام راحل نے روز اسلام اور یوم القدس کے طور پر منانے کا اعلان کیا۔ تاکہ قدس اور اسلام کے مسئلے کے حل کے لئے جدوجہد کی جا سکے۔ ہم آج دیکھتے ہیں کہ انسانی حقوق کے کارکن آج فلسطین کے حقوق کی بات کرتے ہیں اور اس کے لئے انصاف طلب کرتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 146186

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/146186/1/شرکاء-کے-اعزاز-میں-تقریب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org