QR CodeQR Code

کاشانہ امام خمینی رہ

23 Mar 2012 20:19

اسلام ٹائمز: جماران، تہران میں موجود امام خمینی رہ کا گھر ان کی سادہ زندگی کا منہ بولتا ثبوت ہے جو صرف دو کمروں پر مشتمل ہے۔ امام اسی چھوٹے سے گھر میں دنیا کے بڑے بڑے حکمرانوں سے ملاقات کرتے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ گلوبل مارچ ٹو یروشلم کے شرکاء نے تہران میں موجود امام خمینی کی رہائش گاہ جو اب ایران کا تاریخی ورثہ ہے کا دورہ کیا۔ اس موقع پر امام خمینی رہ کے سادہ طرز زندگی کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔ کہا جاتا ہے کہ انقلاب کے بعد کچھ لوگوں نے امام کو مشورہ دیا کہ آپ شاہ کے محل تشریف لے جائیں، جس پر امام نے ناراضگی کا اظہار کیا۔ بعد ازاں ایک تین منزلہ گھر امام راحل کے لئے منتخب کیا گیا لیکن امام نے اس گھر میں رہائش پر بھی آمادگی ظاہر نہ کی اور صرف دو کمروں پر مشتمل مکان میں رہائش اختیار کی، جہاں آپ دنیا بھر کے حکمرانوں سے ملاقات کرتے۔ عوامی اجتماعات امام کے گھر سے متصل حسینہ جماران میں منعقد ہوتے۔


خبر کا کوڈ: 147665

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/147665/1/کاشانہ-امام-خمینی-رہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org