QR CodeQR Code

عوامی رابطہ مہم

23 Mar 2012 23:57

اسلام ٹائمز:مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری امور نوجوانان علامہ اعجاز بہشتی نے 25 مارچ کو کراچی کے نشتر پارک میں منعقد ہونے والی ’’قرآن و اہلبیت ع کانفرنس‘‘ کے سلسلے میں جاری عوامی رابطہ مہم کی مناسبت سے کراچی کے مختلف علاقوں کی مساجد، امام بارگاہوں اور دیگر عوامی جلسوں سے خطاب کیا۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری امور نوجوانان علامہ اعجاز بہشتی نے 25 مارچ کو کراچی کے نشتر پارک میں منعقد ہونے والی  ’’قرآن و اہلبیت ع کانفرنس‘‘ کے سلسلے میں جاری عوامی رابطہ مہم کی مناسبت سے پہاڑ گنج، طوری بنگش کالونی، عوامی کالونی، عباس ٹاؤن کے علاوہ چودہ علاقوں کی مساجد، امام بارگاہوں اور دیگر عوامی جلسوں سے خطاب کیا۔ اس موقع پر ان ہمراہ ذکی حسن ہاشمی، جعفر زیدی، سجاد اکبر اور دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر علامہ اعجاز بہشتی نے کہا کہ قرآن و اہلبیت ع کانفرنس ملت جعفریہ کے جوانوں کے لئے امید کی کرن اور طاغوت و استکبار کے لئے ناامیدی ثابت ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 147769

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/147769/1/عوامی-رابطہ-مہم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org