QR CodeQR Code

یوم پاکستان سکردو

24 Mar 2012 12:13

اسلام ٹائمز: یوم پاکستان کے سلسلے میں بلتستان میں بھی پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لیے ایک ریلی نکالی گی۔ پورا بلتستان پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔


اسلام ٹائمز۔ یوم پاکستان کے حوالے سے ملک بھر کے دیگر حصوں کی طرح سکردو میں بھی ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی کی قیادت بلتستان کے وزیراعلٰی سید مھدی شاہ نے کی۔ ریلی میں بلتستان کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ سکول کے بچوں کی ایک بڑی تعداد ریلی میں موجود تھی اور پاکستان زندہ باد کے نعرے پورے بلتستان میں گونج رہے تھے۔ پولیس کے ایک چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔ وزیراعلٰی گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے پرچم کشائی کی۔


خبر کا کوڈ: 147812

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/147812/1/یوم-پاکستان-سکردو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org