QR CodeQR Code

وحدت اُمت ریلی 2

10 Apr 2012 05:45

اسلام ٹائمز: ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او کے زیر اہتمام جھنگ میں بیداری امت کانفرنس کے بعد قدیمی امام بارگاہ سے ایوب چوک تک وحدت اُمت ریلی نکالی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام جھنگ میں بیداری امت کانفرنس کے بعد قدیمی امام بارگاہ سے ایوب چوک تک وحدت اُمت ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ محمد امین شہیدی، صوبائی سیکرٹری جنرل پنجاب مولانا عبدالخالق اسدی، مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنمائوں سید ناصر عباس شیرازی، سید علی اوسط رضوی، امجد علی کاظمی ایڈووکیٹ، مولانا اظہر حسین کاظمی اور مولانا اقتدار حسین نقوی نے کی، ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پاکستان کا ہر علاقہ کربلا بنا ہوا ہے، اس عصر کے یزیدی سن لیں کہ یہ میدان کربلائیوں سے خالی نہیں ہے، ہم یزیدی قوتوں کا تعاقب جاری رکھیں گے، ایوب چوک میں ضلعی سیکرٹری جنرل جھنگ مولانا اظہر حسین کاظمی نے مطالبات پیش کیے، ریلی کے اختتام پر عزادروں نے ایوب چوک مین نوھہ خوانی اور ماتم داری بھی کی۔


خبر کا کوڈ: 151965

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/151965/1/وحدت-ا-مت-ریلی-2

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org