QR CodeQR Code

کراچی میں دھرنا

11 Apr 2012 04:36

اسلام ٹائمز:احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو ملت جعفریہ اب ان علامتی دھرنوں کے بجائے پورے پاکستان میں پہیہ جام کا اعلان کرے گی۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے ملک گیر احتجاجی علامتی دھرنوں کی مناسبت سے کراچی میں نمائش چورنگی پراحتجاجی دھرنا منعقد کیا گیا، دھرنے سے خطاب ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، علامہ آفتاب حیدر جعفری، مولانا منور نقوی، مولانا صادق تقوی و دیگر نے خطاب کیا، جبکہ ظفر عباس ظفر، عبرت شاہ، مختار فتحپوری، شجاع رضوی، ہاشم رضا اور ماسٹر غلام عباس نے ترانہ، منقبت اور نوحہ پیش کیا۔ اس موقع پر مولانا شیخ محمد حسن صلاح الدین، مولانا حیدر عباس عابدی، مولانا علی افضال رضوی، مولانا محمد علی رمضانی و دیگر علمائے کرام اور ذاکرین عظام کے علاوہ مرد و خواتین نے بچوں کے ہمراہ ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو ملت جعفریہ اب ان علامتی دھرنوں کے بجائے پورے پاکستان میں پہیہ جام کا اعلان کرے گی، انہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی وزیر داخلہ رحمٰن ملک کو برطرف اور وزیراعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 152259

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/152259/1/کراچی-میں-دھرنا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org