QR CodeQR Code

قم میں دھرنا

11 Apr 2012 12:43

اسلام ٹائمز: علامتی دھرنے کے آخر میں قراردادیں پیش کی گئِیں۔ ان قراردادوں میں حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ جلد از جلد قومی مطالبات کو تسلیم کرے ورنہ دینی طلاب تہران میں پاکستانی سفارت خانہ کے سامنے دھرنا دینے پر مجبور ہوں گے۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کے شہر قم المقدسہ میں موجود دنیا بھر سے دینی علماء اور طلاب نے پاکستانی طلاب کی دعوت پر پاکستان میں شیعہ مسلمانوں پر ہونے والے ظلم و ستم کے خلاف علامتی دھرنا دیا۔ اس موقع پر امام خمینی انٹرنیشنل یونیورسٹی میں موجود ان طلاب نے یزیدی ٹولے کی بربریت اور عالمی سطح پر مختلف تنظیموں اور ممالک کی مجرمانہ خاموشی کی شدید مذمت کی۔ شمالی علاقہ جات اور کوئٹہ سے نمایندہ طلاب نے اس احتجاجی دھرنے کے دوران اپنے خطاب میں اپنے اپنے علاقوں کی صورتحال بیان کی۔ غیر ملکی اور ایرانی مھمانوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک نمایندے نے گلگت کے تازہ ترین حالات کو فارسی زبان میں بیان کیا۔ حاضرین نے لبیک یاحسین "ع" کے فلک شگاف نعروں کے ذریعے پورے ماحول کو تازہ روح بخشے رکھی۔


خبر کا کوڈ: 152282

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/152282/1/قم-میں-دھرنا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org