QR CodeQR Code

کوئٹہ یکجہتی کونسل

18 Apr 2012 17:37

اسلام ٹائمز: ہزارہ قبائل کی تمام سیاسی، مذہبی، سماجی اور ملی جماعتوں کے مشترکہ جلسہ میں سردار سعادت علی ہزارہ کی قیادت میں مشترکہ لائحہ عمل اور ایک ایجنڈے پر اتفاق کرلیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں ہزارہ قبائل کی تمام سیاسی، مذہبی، سماجی اور ملی جماعتوں کا مشترکہ جلسہ کوئٹہ یکجہتی کونسل کے تحت منعقد ہوا۔ جلسے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ابراہیم ہزارہ، طاہرخان ہزارہ، علامہ سید ہاشم موسوی، میجر (ر) نادر علی، رضا وکیل، داؤد آغا، عامر علی سمیت ہزارہ قبیلہ کے تمام اکابرین بھی شریک تھے۔ جلسہ میں شریک تمام شخصیات نے کوئٹہ میں جاری ٹارگٹ کلنگ اور ہزارہ قبیلہ کو درپیش دیگر مسائل کے حل کیلئے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے کا اعلان کیا۔ اور سردار سعادت علی ہزارہ کی قیادت میں مشترکہ لائحہ عمل اور ایک ایجنڈے پر اتفاق کرلیا گیا۔ تمام قومی فیصلے سردار سعادت کے زیر نظر 16 رکنی کوئٹہ یکجہتی کونسل باہمی مشورے سے کرے گی۔


خبر کا کوڈ: 154469

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/154469/1/کوئٹہ-یکجہتی-کونسل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org