QR CodeQR Code

آل پارٹیز کانفرنس

19 Apr 2012 10:35

اسلام ٹائمز: مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے زیر اہتمام ڈیرہ مراد جمالی میں آل پارٹیز کانفرنس منعقد کی گئی۔ کانفرنس کی صدارت علامہ مقصود علی ڈومکی نے کی۔ آل پارٹیز کانفرنس کا موضوع اتحاد بین المسلمین اور بلوچستان کی موجودہ صورتحال تھا۔


اسلام ٹائمز۔ آل پارٹیز کانفرنس میں اہل سنت کے ممتاز عالم دین مولانا عبدالحکیم انقلابی (چیئرمین نصیر آباد اتحاد ) جمہوری وطن پارٹی کے مرکزی رہنما سردار عبدالستار شر، جمعیت علمائے پاکستان کے صوبائی رہنما مولانا نواب دین ڈومکی، شہری ایکشن کمیٹی کے رہنما محمد وارث ابڑو اور مولانا رستم علی نورانی نے خطاب کیا۔ بلوچستان میں جاری شیعہ نسل کشی کے خلاف مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سربراہ علامہ مقصود علی ڈومکی نے بلوچستان کے اراکین اسمبلی اور سیاسی مذہبی، سیاسی و قبائلی رہنمائوں کے نام خط لکھ کر انہیں ملت جعفریہ کے قتل عام روکنے کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کی دعوت دی ہے۔


خبر کا کوڈ: 154640

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/154640/1/آل-پارٹیز-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org