QR CodeQR Code

کراچی ائیرپورٹ

22 Apr 2012 15:27

اسلام ٹائمز:کراچی ایئرپورٹ پر اپنے پیاروں کی میتیں وصول کرتے وقت جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین گریہ کرتے رہے، اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ کی مشیر شرمیلا فاروقی بھی موجود تھیں۔


اسلام ٹائمز۔ بھوجا ایئر لائن کے طیارے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی میتیں کراچی ایئرپورٹ پہنچیں، جہاں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین ان کی میتیں وصول کرنے کے لئے بڑی تعداد میں موجود تھے۔ اس موقع پر انتہائی رقت آمیز مناظر نظر آئے، اور لواحقین اپنے پیاروں کے جنازوں کو دیکھ دیکھ کر گریہ کرتے رہے۔ جبکہ بدقسمت طیارے کے مسافروں کی میتیں کراچی ائیر پورٹ پر وصول کرتے وقت وزیر اعلیٰ سندھ کی مشیر شرمیلا فاروقی نے لواحقین سےتعزیت کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ بھوجا ائیر لائنز کا بوئنگ سیون تھری سیون طیارہ کراچی سے جمعہ کے روز پانچ بج کر پانچ منٹ پر اسلام آباد کیلئے روانہ ہوا، لیکن اسلام آباد ائیرپورٹ پر نہ اتر پایا اور چھ بج کر چھیالیس منٹ پر راولپنڈی میں کورال کے مقام پر گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے میں عملے کے 6 ارکان سمیت 127 افراد جاں بحق ہو گئے۔ حادثے کے وقت اسلام آباد میں تیز ہواؤں کے ساتھ شدید بارش ہو رہی تھی۔


خبر کا کوڈ: 155568

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/155568/1/کراچی-ائیرپورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org