QR CodeQR Code

شہادت فاطمہ کانفرنس

25 Apr 2012 01:11

اسلام ٹائمز: مقررین نے سیدہ دو جہاں سلام اللہ علیہا کو والہانہ خراج عقیدت پیش کیا، ان کا کہنا تھا کہ سیدہ سلام اللہ علیہا کا مقام نہ صرف اس دنیا میں بلکہ جنت میں بھی ممتاز حیثیت کا حامل ہوگا۔


 اسلام ٹائمز۔ شہادت حضرت فاطمہ الزہراء سلام اللہ علیہا کے سلسلے میں مرکزی امام حسین کونسل کے زیر اہتمام شہادت حضرت فاطمہ الزہراء کانفرنس، پرل کانٹیننٹل راولپنڈی میں منعقد ہوئی۔ مختلف مذہبی و سیاسی شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور جناب سیدہ دو جہاں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر وزیر مملکت برائے اطلاعات سید صمصام بخاری نے کہا کہ جناب سیدہ سلام اللہ علیہا کی ذات ہماری خواتین کے لئے مشعل راہ ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ذات علی علیہ السلام مومنوں اور منافقوں کے درمیان خط امتیاز ہے۔ دوسروں کے علاوہ کانفرنس میں لیفٹینٹ جنرل (ر) حمید گل نے بھی شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 156251

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/156251/1/شہادت-فاطمہ-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org