QR CodeQR Code

شہدا سیمینار

3 May 2012 16:57

اسلام ٹائمز:سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مولانا شہنشاہ حسین نقوی نے شہدا کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم متدین علماء کو دعوت فکر دیتے ہیں کہ آئیے ہم سے بحث کیجئے، ہم آپ کو دلیلوں کے ذریعے اپنے نظریات کے حق میں دلائل دیں گے اور ثابت کریں گے کہ ہمارا موقف بالکل درست ہے۔


اسلام ٹائمز۔امامیہ اسٹودنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے 1 تا 7 مئی ہفتہ شہدا کے عنوان سے منایا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں ’’ تاریخ شہدا سیمینار ‘‘ باغ زہرا س لان جعفر طیار ملیر میں منعقد ہوا۔ سیمینار سے شیعہ علماء کونسل کے رہنما مولانا شہنشاہ حسین نقوی نے خطاب کیا۔ اس موقع پر برادران و خواہران کی کثیر تعداد موجود تھی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مولانا شہنشاہ حسین نقوی نے شہدا کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم متدین علماء کو دعوت فکر دیتے ہیں کہ آئیے ہم سے بحث کیجئے، ہم آپ کو دلیلوں کے ذریعے اپنے نظریات کے حق میں دلائل دیں گے اور ثابت کریں گے کہ ہمارا موقف بالکل درست ہے۔ اس موقع پر مختلف انجمنوں کے صاحبان بیاض حضرات نے بارگاہ شہدا میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ آخر میں مولانا حامد حسین مشہدی نے دعائے سلامتی امام زمانہ (عج) کی تلاوت سے سیمینار کا اختتام کیا۔


خبر کا کوڈ: 158660

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/158660/1/شہدا-سیمینار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org