QR CodeQR Code

النکبہ سیمینار

15 May 2012 23:18

اسلام ٹائمز: سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے فلسطینی سفیر نے کہا کہ فلسطینی عوام کو اپنی آزادی حاصل کرنے کے لیے مظالم کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑا ہونا ہو گا۔


اسلام ٹائمز۔ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان، اسلام آباد چیپٹر کے زیر اہتمام فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی اور غاصب صہیونی ریاست اسرائیل سے نفرت کے اظہار کے لئے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں منعقدہ سیمینار بعنوان ’’یوم نکبہ‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا ہے کہ دنیا کے بیشتر حکمران امریکی کاسہ لیسی میں مصروف ہیں اور عالم اسلام و عالم انسانیت کے سسکتے ہوئے مسئلے کو فراموش کررہے ہیں، عالمی استعمارامریکااور برطانیہ نے مسئلہ فلسطین کے حل کے لئے جو دوہرا معیار روارکھا ہوا ہے اسے ختم کرنا ہوگا، ایک ایسے وقت میں غاصب صہیونی ریاست اسرائیل اپنی 65ویں سالگرہ منانے جا رہا تھا، ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ دنیا بھر سے غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کے خلاف سخت مزاحمت سامنے آتی اوراسرائیل کی نابودی کا سبب بنتے لیکن صد افسوس، وائے ہو عرب حکمرانوں پر اور خصوصاًمصر حکومت اور مصری حکمرانوں پر کہ جنہوں نے مظلوم اور نہتے فلسطینیوں کا ساتھ دینے کی بجائے غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کی جانب سے بنائے جانے والے فلسطینیوں کی نسل کشی کے منصوبوں کی تکمیل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور غزہ اور رفح کی سرحد پر خوراک کی ترسیل کے لیے موجود سرنگوں کو بند کرنے کے لیے آہنی دیوار کی تعمیر شروع کر دی ۔ سیمینار کی صدارت سفیر فلسطین ڈاکٹر ہاظم ابو شانب نے کی ، جبکہ کانفرنس سے پاکستان کی مذ ہبی و سیاسی جماعتوں سمیت انسانی حقوق سے وابستہ اور سماجی رہنماؤں بشمول راجہ ظفرالحق پاکستان مسلم لیگ ن، رشید ترابی امیر جماعت کشمیر، جے سالک ورلڈ مائینورٹی الائینس، آغا امین شہیدی ایم ڈبلیو ایم، زبیر کیانی جے یو پی، عامر مغل پی ٹی آئی، آغا جعفر خوارزمی نمائندہ پی ایل ایف، اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان اسلام آباد کی سرپرست کمیٹی کے اراکین نے خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 162264

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/162264/1/النکبہ-سیمینار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org