QR CodeQR Code

قرآن و اہلبیت کانفرنس2

18 May 2012 17:09

اسلام ٹائمز: فیصل آباد میں جاری کانفرنس کا پہلا سیشن ختم ہو چکا ہے۔ اس وقت اسٹیج پر علامہ امین شہیدی، علامہ سید شبیر حسین بخاری، علامہ عبدالخالق اسدی، مولانا اعجاز بہشتی، مولانا اصغر عسکری، مولانا اقبال بہشتی موجود ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ فیصل آباد میں دھوبی گھاٹ کے باہر جھنگ روڈ پر مجلس وحدت مسلمین ضلع فیصل آباد کے زیراہتمام قرآن واہلبیت کانفرنس جاری ہے۔ ضلع فیصل آباد کے مخلتف علاقوں سے لوگ جوق در جوق پہنچ رہے ہیں۔ ایم ڈبلیو ایم کے مقامی و مرکزی عہدیداران نے خطاب کرتے ہوئے کانفرنس کی اہمیت و افادیت پر اظہار خیال کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ ملک اس وقت کئی بحرانوں سے دوچار ہے، جس میں سب سے بڑا اور اہم ایشو ملک میں جاری دہشتگردی ہے۔ وطن عزیز میں ملت تشیع کی ٹارگٹ کلنگ کی جا رہی ہے، لیکن قانون نافذ کرنے والے ادارے اور حکومت اسے روکنے میں ناکام دکھائی دیتے ہیں۔ کانفرنس کا پہلا سیشن ختم ہو چکا ہے۔ اس وقت اسٹیج پر علامہ امین شہیدی، علامہ سید شبیر حسین بخاری، علامہ عبدالخالق اسدی، مولانا اعجاز بہشتی، مولانا اصغر عسکری، مولانا اقبال بہشتی موجود ہیں۔


خبر کا کوڈ: 163058

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/163058/1/قرآن-اہلبیت-کانفرنس2

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org