QR CodeQR Code

شہداء کانفرنس

20 May 2012 23:39

اسلام ٹائمز:اسکردو میں منعقدہ شہداء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ یقین کرو زرداری صاحب، اگر تم نے گلگت بلتستان کے عوام کے مطالبات پورے نہ کئے تو پورے پاکستان میں تم کو کوئی شیعہ ایک ووٹ بھی نہیں دیگا۔


اسلام ٹائمز۔ ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے اسکردو میں سانحہ چلاس کے شہداء کے چہلم اور سانحہ 88ء کے شہداء کی برسی کی مناسبت سے شہداء کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، کانفرنس میں مومنین نے بڑی تعداد میں شرکت کی، یادگار چوک پر منعقدہ شہداء کانفرنس میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، مولانا غلام عباس رئیسی، مولانا شیخ حافذ نوری، فدا حسین و دیگر نے خطاب کیا۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا سکردو میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اے حکمرانوں، وہ زمانہ گذر گیا کہ تم علی ع کے ماننے والوں کو کاٹو، مارو اور ہم خاموش رہیں، دیکھو مکتب امامت میں دین اور سیاست جدا نہیں ہے، شیعہ سکیولر نہیں ہو سکتا، جو علی ولی اللہ کہتا ہے وہ سکیولر نہیں ہو سکتا، جو علی اکبر ع کو مانتے ہوں، وہ جوان کسی اور جھنڈے تلے کیوں جائیں، ان کو علی ع کے پرچم تلے آنا چاہیے، ہم ایسی سیاست کو لیکر آینگے، جو تفرقہ کو مٹا کر وحدت کو ایجاد کرے گی۔ ہم شرابیوں کو نہیں بلکہ شرافت مندوں کو لیکر آینگے، ہم ایسی سیاست کرینگے، جس سے ہندوستان اور امریکہ کو شکست ہوگی۔ ایسی سیاست جس سے امام زمانہ ( عج ) راضی ہوں۔


خبر کا کوڈ: 163812

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/163812/1/شہداء-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org