QR CodeQR Code

یوم تاسیس

23 May 2012 22:17

اسلام ٹائمز:کراچی میں آئی ایس او پاکستان کے یوم تاسیس کے حوالے سے منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سر زمین پر نظام ولایت فقیہ کو پہچانوانے اور امام خمینی کی فکر کو عام کرنے میں اس تنظیم نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے یوم تاسیس کا مرکزی پروگرام مسجد و امام بارگاہ آل عبا فیڈرل بی ایریا میں منعقد کیا گیا۔ پروگرام سے مولانا نادر عباس اور سابق ڈویژنل صدور برادر نوازش رضا، برادر نیئر زیدی، برادر سلمان حسینی، برادر عارف جعفری، برادر فرخ سجاد، برادر محمد علی اور ڈویژنل نظارت کی جانب سے ڈاکٹر باقر شیئم نقوی نے خطاب کیا۔ اس موقع پر سابق ڈویژنل صدور برادر نثار عابدی، برادر میثم عابدی اور برادر زین انصاری بھی موجود تھے۔ پروگرام میں ناصران امام ع فاؤنڈیشن کے مصطفیٰ کرمانی، جعفریہ الائنس کے رہنما شبر رضا کے علاوہ ممبران، محبین اور سینئیر برادران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ پروگرام میں نظامت کے فرائض آئی ایس او کراچی کے نائب صدر برادر مصطفی نے سر انجام دئیے۔ پروگرام میں دستہ امامیہ کے صاحب بیاض برادر عاطر اور دیگر دوستوں نے ترانہ ہائے شہادت کے ذریعے ماحول کو خوب گرمایا۔ تقریب کے آخر میں پوزیشن ہولڈرز برادر سجاد حسین، برادر ذاکر حسین، برادر گل حسن اور برادر یاسر حسین اور کے علاوہ سال بھر نمایاں کارکردگی دکھانے والے امامیہ طلباء کو انعامات دئیے گئے۔


خبر کا کوڈ: 164814

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/164814/1/یوم-تاسیس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org