QR CodeQR Code

امام کی 23برسی

3 Jun 2012 14:31

اسلام ٹائمز: امام خمینی رہ کے مزار پر لاکھوں عقیدت مندوں کے اجتماع سے خطاب میں رہبر انقلاب اسلامی کا کہنا تھا کہ مصر میں اپنے دوست حسن مبارک کی حکومت کے سقوط کے بعد اسرائیل کی جعلی اور غاصب رژیم خوف میں مبتلا اور اپنے آپ کو پہلے سے زیادہ تنہا اور غیر محفوظ محسوس کر رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ تہران میں امام خمینی رہ کی 23 برسی کی مناسبت سے لاکھوں عقیدت مندوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رہبر معظم انقلاب اسلامی کا کہنا تھا کہ ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کو ایٹمی ہتھیاروں کے حصول کا ذریعہ قرار دینا مغرب اور عالمی استعماری طاقتوں کا پروپگنڈہ ہے، اور یہ استعماری طاقتیں اپنے داخلی مسائل سے اپنی عوام کی توجہ ہٹانے کیلئے ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کو بڑھا چڑھا کر پیش کر رہی ہیں، تاکہ مشکلات کا شکار اپنی عوام کو گمراہ کر سکیں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوری ایران کی دشمن طاقتیں ایران کے ایٹمی پروگرام سے نہیں ڈرتیں، بلکہ انکا اصلی خوف ایران کے اسلامی ہونے سے ہے۔
آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای نے اسرائیل کی جعلی اور غاصب رژیم کو خبردار کرتے ہوئے فرمایا کہ ایران کے خلاف کسی بھی حملے کی صورت میں اسکی یہی غلطی آسمانی بجلی کی طرح خود اسکے اپنے سر پر آ گرے گی اور اسے نابود کر دے گی۔


خبر کا کوڈ: 167864

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/167864/1/امام-کی-23برسی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org