QR CodeQR Code

وحدت امت۲

11 Jun 2012 23:59

اسلام ٹائمز: آیت اللہ شیخ محمد علی تسخیری، سیکرٹری جنرل عالمی ادارہ تقریب مذاہب اسلامی کا کہنا تھا کہ امام خمینی رہ کی تحریک پہلے دن سے ہی وحدت و اتحاد کی پرچارک تھی اور استعمار کے خلاف میدان عمل میں سرگرم عمل تھی۔


اسلام ٹائمز۔ ادارہ تقریب مذاہب اسلامی پاکستان کے زیر اہتمام وحدت امت سیمینار اسلام آباد کے میریٹ ہوٹل میں منعقد ہوا۔ سیمینار میں شرکت کرنے والوں میں آیت اللہ شیخ محمد علی تسخیری دام ظلہ، آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی، قاضی حسین احمد، علامہ سید اظہار شاہ بخاری، علامہ سید نیاز حسین نقوی، خانم طیبہ بخاری، علامہ امین شہیدی، پیر سعید احمد نقشبندی کے علاوہ وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان شامل ہیں۔ وحدت اسلامی سیمینار کے مہمان خصوصی آیت اللہ شیخ محمد علی تسخیری، سیکرٹری جنرل عالمی ادارہ تقریب مذاہب اسلامی کا کہنا تھا کہ امام خمینی رہ کی تحریک پہلے دن سے ہی وحدت و اتحاد کی پرچارک تھی اور استعمار کے خلاف میدان عمل میں سرگرم عمل تھی۔ امام راحل رہ نے ملک کے آئین میں اسلامی وحدت کو شامل کروایا اور ہفتہ وحدت منانے کا اعلان کیا۔ اسی روایت کو جاری رکھتے ہوئے مقام معظم رہبری آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے تقریب مذاہب کی بنیاد رکھی۔


خبر کا کوڈ: 170332

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/170332/1/وحدت-امت۲

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org