QR CodeQR Code

یوتھ کنونشن

18 Jun 2012 09:03

اسلام ٹائمز: اس موقع پر جماعت اسلامی کی طرف سے این اے 49 کے لئے نامزد امیدوار نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ منتخب ہو کر حلقے کے گوناگوں اور دیرینہ مسائل کو حل کرنے میں اپنی کوششوں کر بروئے کار لائیں گے، جن سے نام نہاد عوامی نمائندوں نے پہلو تہی برتی ہے اور کھوکھلے دعووں کے سواء کچھ نہیں دیا۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے ذیلی ونگ شباب ملی کے زیراہتمام اسلام آباد کے علاقے علی پور میں یوتھ کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ جسمیں جماعت اسلامی کے ضلعی نائب امیر اور حلقہ این اے 49 کے نامزد امیدوار زبیر فاروق خان کے علاوہ رائو جاوید صدر شباب ملی اسلام آباد اور عبدالستار اصلاحی سیکرٹری جنرل شباب ملی نے شرکت کی۔ یوتھ کنونشن میں نوجوانون کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر این اے 49 کے نامزد امیدوار نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ منتخب ہو کر حلقے کے گوناگوں اور دیرینہ مسائل کو حل کرنے میں اپنی کوششوں کر بروئے کار لائیں گے، جن سے نام نہاد عوامی نمائندوں نے پہلو تہی برتی ہے اور کھوکھلے دعووں کے سواء کچھ نہیں دیا۔


خبر کا کوڈ: 172217

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/172217/1/یوتھ-کنونشن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org