QR CodeQR Code

کوئٹہ نماز جنازہ

19 Jun 2012 11:34

اسلام ٹائمز: آئی ٹی یونیورسٹی کے طلباء کی بس پر بزدلانہ خودکش بم حملہ کی مذمت کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ یہ خودکش بم حملہ دہشتگردوں کی درندگی کا مُنہ بولتا ثبوت ہے۔ جس کے نتیجے میں چار طلباء شہید اور تقریباً ستر زخمی ہوئے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ سید ہاشم موسوی اور دیگر ضلعی عہدیداران و اراکین نے آئی ٹی یونیورسٹی کے طلباء کی بس پر بزدلانہ خودکش بم حملہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ خودکش بم حملہ دہشتگردوں کی درندگی کا مُنہ بولتا ثبوت ہے۔ جس کے نتیجے میں چار طلباء شہید اور تقریباً ستر زخمی ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ کیوں بار بار ناقص سکیورٹی کی نشاندہی پر حکومت نے آئی ٹی یونیورسٹی کے طلباء کو فول پروف سکیورٹی فراہم نہیں کی؟ بلوچستان اور کوئٹہ کے تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام اور سیاسی جماعتوں کی بھرپور کوششوں کے باوجود دہشتگردی کا نہ رکنا اور دہشتگردوں کی آزادانہ کارروائیاں، اس بات کی دلیل ہیں کہ حکومتی ادارے دہشتگردوں کی سرپرستی میں ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین حکومت سے پرزور مطالبہ کرتی ہے کہ دہشتگرد اور ان کی درپردہ پشت پناہی کرنے والے عناصر کو بے نقاب کرکے قرار واقعی سزا دی جائے اور کوئٹہ کے عوام خصوصاً ہزارہ ملت تشیع کو فوری تحفظ کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ 


خبر کا کوڈ: 172488

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/172488/1/کوئٹہ-نماز-جنازہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org