QR CodeQR Code

ملتان عشائیہ

21 Jun 2012 09:56

اسلام ٹائمز: عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما علامہ عسکری الہدایت کا کہنا تھا یکم جولائی کو پوری دنیا میں شیعت کی سربلندی اور سرفرازی کا دن ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ملتان کے زیراہتمام 27 مئی کو ہونے والی قرآن و اہلبیت ع کانفرنس میں معاونت کرنے والی شخصیات اور انجمنوں کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا، عشائیہ میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ عسکری الہدایت، یافث نوید ہاشمی، امام بارگاہ یونین ملتان کے صدر مخدوم سید اسد عباس بخاری، مخدوم سید حسن رضا مشہدی، تحریک جعفریہ کے سابق صدر قاضی غضنفر حسین اعوان، انجمن یادگار حسینی ممتازآباد کے صدر منظر عباس، معروف عالم دین علامہ طاہر عباس نقوی، شیعہ علماء کونسل ملتان کے صدر علامہ ضمیر الحسن نقوی، وفاق علماء شیعہ پاکستان کے رہنمائوں علامہ مجاہد عباس گردیزی، علامہ کاشف ظہور نقوی، جامع مسجد شجاع آباد کے امام جمعہ علامہ شیخ منظور حسین، علامہ احمد عباس گردیزی، ایسوسی ایشن آف مشتاقان نور کے رہنمائوں کاشف زیدی، عرفان حیدر، شیخ عدیل رضا، جامع مسجد ابو تراب کے امام جمعہ علامہ غلام عباس نقوی، ممبر ڈسٹرکٹ امن علامہ مختار حسین نقوی، سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔ علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ 27 مئی کو ہونے والے پروگرام نے یہ ثابت کر دیا کہ قوم اب بیدار ہے، جس کا ثبوت یکم جولائی کو مینار پاکستان لاہور پر دیں گے، اُنہوں نے کہا کہ دیگر شہروں کی طرح ملتان سے بھی ایک بڑا قافلہ مینار پاکستان پہنچے گا۔ 


خبر کا کوڈ: 173027

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/173027/1/ملتان-عشائیہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org