QR CodeQR Code

ہنگو اجتماع

15 Jul 2012 20:33

اسلام ٹائمز: شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سابق سینئر نائب صدر ملک عبداللہ جان بنگش کے چہلم کے موقع پر ایس یو سی کے زیر اہتمام امام بارگاہ کوز خیل استرزئی بالا ہنگو میں ایک اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔ جس سے علامہ ساجد نقوی نے صدارتی خطاب کیا۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سابق سینئر نائب صدر ملک عبداللہ جان بنگش کے چہلم کے موقع پر ایس یو سی کے زیر اہتمام امام بارگاہ کوز خیل استرزئی بالا ہنگو میں ایک اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر علامہ سید ساجد علی نقوی نے شرکاء سے صدارتی خطاب کیا، ان کے علاوہ شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی، صوبائی صدر علامہ محمد رمضان توقیر، علامہ خورشید انور جوادی اور دیگر مقامی علماء کرام و ذاکرین اہلبیت (ع) نے بھی خطاب کیا۔ اور مرحوم کی ملک و ملت کیلئے خدمات کو بھرپور انداز میں خراج عقیدت پیش کیا۔


خبر کا کوڈ: 179373

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/179373/1/ہنگو-اجتماع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org