QR CodeQR Code

عاشورہ، راجہ ناصر

17 Jul 2012 21:05

اسلام ٹائمز:اسکردو میں اسد عاشورہ کے مرکزی جلوس عزا میں لاکھوں عزاداران سے ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے خطاب کیا، اس موقع پر فضاء لبیک یا حسین ع کے نعروں سے گونجتی رہی۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے حسینی چوک اسکردو میں اسد عاشورہ کے جلوس کے موقع پر لاکھوں عزاداران سے خطاب کیا۔ عزادارن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فرزندان ملت جعفریہ کی قومی ذمہ داری ہے کہ وہ معاشرے سے ظلم، ناانصافی، دہشتگردی اور فرقہ واریت کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں۔ ہم نے معاشرے کو یزیدی فکر اور ظلم و بربریت سے نجات دلانی ہے اور اپنی مظلومیت کو طاقت میں بدلنا ہے۔ دور حاضر میدان میں حاضر رہنے کا متقاضی ہے اور ہمیں اپنی ملی وحدت اور طاقت کے ساتھ میدان میں حاضر رہنا ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 179967

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/179967/1/عاشورہ-راجہ-ناصر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org