QR CodeQR Code

راجہ ناصر 1

19 Jul 2012 15:51

اسلام ٹائمز:یادگار چوک اسکردو آمد کے موقع پر بہت سے جوان ملت کی بیداری اور مومنین کی استقامت دیکھ کر فرط جذبات سے بے قابو ہو کر دھاڑیں مار مار کر رو پڑے۔ بعد ازاں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے یاد شہداء اسکردو میں مومنین سے خطاب کیا۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی قیادت میں ہزاروں مومنین اسکردو کی طرف رواں دواں ہیں۔ جب علامہ راجہ ناصر جیسے ہی یادگار شہداء سکردو کے مضافات میں داخل ہوئے تو ہزاروں مومنین نے لبیک یا حسین اور راجہ صاحب قدم بڑھاؤ ہم تمہارے ساتھ ہیں، راجہ تیرا ایک اشارہ حاضر حاضر لہو ہمارا اور لبیک یا حسین ع کے نعروں سے اسکردو کی فضا کو گرما دیا۔ اس موقع پر بہت سے جوان ملت کی بیداری اور مومنین کی استقامت دیکھ کر فرط جذبات سے بے قابو ہوکر دھاڑیں مار مار کر رو پڑے۔ بعد ازاں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے یاد شہداء اسکردو میں مومنین سے خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 180443

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/180443/1/راجہ-ناصر-1

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org