QR CodeQR Code

راجہ ناصر 2

19 Jul 2012 16:28

اسلام ٹائمز:یادگار شہداء اسکردو پر خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکریٹری جنرل نے کہا کہ گلگت بلتستان حکومت دہشت گردوں کی سرپرستی کر رہی ہے، یہی وجہ ہے نہ سانحہ چلاس کے ملزمان گرفتار ہوئے اور نہ سانحہ کوہستان کے ملزمان کو قانون کی گرفت میں لیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اپنے قافلے کے ہمراہ یادگار چوک بنام یادگار شہداء اسکردو پہنچے، اس موقع پر ہزاروں لوگوں سے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے علاوہ علامہ سید علی رضوی اور علامہ سید مظاہر حسین موسوی نے خطاب کیا۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے یادگار شہداء اسکردو پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان حکومت بلخصوص اسکردو انتظامیہ شہر میں بدامنی کی خواہاں ہے۔ گلگت بلتستان حکومت دہشت گردوں کی سرپرستی کر رہی ہے۔ یہی وجہ ہے نہ سانحہ چلاس کے ملزمان گرفتار ہوئے اور نہ سانحہ کوہستان کے ملزمان کو قانون کی گرفت میں لیا گیا، اگر یہاں کی حکومت عوام سے مخلص ہوتی تو انہیں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے آرڈرز جاری کرنا چاہیے تھا۔


خبر کا کوڈ: 180448

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/180448/1/راجہ-ناصر-2

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org