QR CodeQR Code

تصویری نمائش

28 Jul 2012 02:40

اسلام ٹائمز:فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے ’’ یوم یکجہتی شہدائے فلسطین ‘‘ کے موقع پر ملیر اور لانڈھی میں تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا، زیر نظر تصاویر ملیر میں برف خانہ پر لگائی گئی تصویری نمائش کی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے عنوان سے ماہ رمضان المبارک کے پہلے جمعہ کو ’’ یوم یکجہتی شہدائے فلسطین ‘‘ منایا گیا اس حوالے سے ملک بھر کی مساجد میں خصوصی دعاؤں سمیت احتجاجی مظاہرے کئے گئے جبکہ فلسطینی مظلوموں سے اظہار یکجہتی کے لئے تصویری نمائشوں کا انعقاد بھی کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح پاکستان کے صوبہ سندھ کے صوبائی دارلحکومت کراچی میں فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی اور ’’ یوم یکجہتی شہدائے فلسطین ‘‘ کے عنوان سے ملیر اور لانڈھی کے علاقوں میں تصویری نمائشیں لگائی گئیں جبکہ متعدد مقامات پر احتجاجی مظاہرے بھی کئے گئے۔ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام کراچی کے علاقوں لانڈھی اور ملیر میں لگائی گئی تصویری نمائشوں میں سیکڑوں مرد و خواتین سمیت بچوں اور بزرگوں نے شرکت کی اور مظلوم فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والی مصیبتوں کا معائنہ کرتے ہوئے فلسطین کے عوام سے اپنی دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔


خبر کا کوڈ: 182689

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/182689/1/تصویری-نمائش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org