QR CodeQR Code

برسی ڈاکٹر حیدر

29 Jul 2012 05:21

اسلام ٹائمز:مجاہد اسلام شہید ڈاکٹر حیدر کی برسی کے موقع پر بھوجانی ہال سولجر بازار میں منعقدہ سیمینار سے مولانا جعفر سبحانی اور مولانا شبیر حسن میثمی کے علاوہ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے خصوصی خطاب کیا۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی میں مجاہد اسلام شہید ڈاکٹر حیدر کی برسی کے موقع خانوادہ شہید کی جانب سے سیمینار بعنوان ’’ برسی قائدین ملت جعفریہ ‘‘ منعقد کیا گیا۔ سیمینار میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کرکے علامہ سید محمد دہلوی مرحوم، مفتی جعفر حسین مرحوم، شہید علامہ عارف حسین الحسینی اور شہید ڈاکٹر حیدر کی مجاہدانہ خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر علمائے کرام کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ سیمینار سے مولانا رضا داؤدانی، مولانا شہریار عابدی، مولانا جعفر سبحانی اور مولانا شبیر حسن میثمی کے علاوہ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے خصوصی خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 183049

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/183049/1/برسی-ڈاکٹر-حیدر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org