QR CodeQR Code

حمایت مظلومین

2 Aug 2012 14:47

اسلام ٹائمز: قم میں ادارہ امید پاکستان و دیگر طلباء تنظیموں کی طرف سے برما کے مسلمانوں کی حمایت میں ہونیوالی کانفرنس میں مقررین کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ، انسانی حقوق کے ادارے خصوصاً او آئی سی اور اسلامی ممالک کے مسلمان حکمران برما میں ہونیوالے اس عظیم ظلم پر خاموش نہ رہیں۔


اسلام ٹائمز۔ برما میں ہونے والے مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف ادارہ امید طلاب پاکستان نے 12 سے زائد طلبا تنظیموں کے ساتھ مل کر، حوزہ علمیہ قم جمہوری اسلامی ایران میں "حمایت از مسلمانان مظلومین برما" بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا۔ اس کانفرنس میں حوزہ علمیہ قم میں موجود ایرانی اور غیر ایرانی دینی طلبہ اور سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔ کانفرنس میں جامعہ المصطفٰی العالمیہ کے مسئولین، اساتید، اور خصوصی طور پر وزارت امور خارجہ ایران کے نمایندے جناب حمید مکارم شیرازی نے شرکت کی۔ کانفرنس کی کوریج کیلئے قم میں موجود نیوز ایجنسیوں کے نمایندے بھی شریک تھے۔


خبر کا کوڈ: 184349

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/184349/1/حمایت-مظلومین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org