QR CodeQR Code

ولادت امام حسن

3 Aug 2012 23:08

اسلام ٹائمز: راولپنڈی میں منعقدہ ولادت امام حسن (ع) کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آغا مرتضی پویا کا کہنا تھا کہ صلح امام حسن (ع) صلح حدیبیہ کا درجہ رکھتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امام حسن علیہ السلام کی خلافت سے علیحدگی کے 1400 سال بعد امام خمینی (رہ) نے قیام کیا اور اس قیام نے آل محمد (ع) کا چھینا ہوا حق لوٹا دیا۔


اسلام ٹائمز۔ مرکزی امام حسین کونسل کے زیر اہتمام ولادت امام حسن (ع) کے سلسلے میں پرل کانٹی نینٹل ہوٹل راولپنڈی میں ولادت امام حسن علیہ السلام کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس سے مختلف سماجی، سیاسی اور مذہبی شخصیات نے خطاب کیا اور امام حسن محتبی علیہ السلام کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر یوم ولادت امام حسن علیہ السلام کی خوشی میں کیک کاٹا گیا۔ 


خبر کا کوڈ: 184627

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/184627/1/ولادت-امام-حسن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org