0
Saturday 11 Aug 2012 18:58

ملتان جلوس

اسلام ٹائمز۔ حضرت علی علیہ السلام کا یوم شہادت ملک بھر کی طرح ملتان میں بھی انتہائی مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا، ضلع ملتان سے نکلنے والے 12 جلوس اپنے اپنے مقررہ راستوں سے ہو ئے رات گئے پُرامن طور پر اختتام پزیر ہوگئے، ملتان سے مرکزی جلوس صبح 6 بجے امام بارگاہ کاشانہ حیدر چاہ بوہڑ والا سے برآمد ہوا جو کہ اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا دوپہر 2 امام بارگاہ کاشانہ شبیر لال کرتی میں اختتام پذیر ہوا، دوسرا بڑا جلوس اما م بارگاہ ناصرآباد جھک سے 2 بجے برآمد ہوا جو کہ اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا سہ پہر 4 بجے چوک بازار حسین آگاہی پہنچا، جہاں مولانا عمران عباس مظاہری نے خطاب کیا، مجلس عزاء کے بعد جلوس دوبارہ اپنی منزل کی جانب رواں دواں رہا اور نماز مغربین حسین آگاہی روڈ پر مولانا کاشف ظہور نقوی کی اقتداء میں ادا کی گئی اس طرح یہ جلوس رات 9 بجے امام بارگا ہ لعل شاہ پر اختتام پزیر ہوا۔ جلوسوں کے دوران عزاداروں نے سینہ زنی اور زنجیر زنی بھی کی۔
خبر کا کوڈ : 186666
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش