QR CodeQR Code

برسی قائد

13 Aug 2012 09:35

اسلام ٹائمز: شہر مقدس قم میں شہید قائد کی چوبیسویں برسی کی مناسبت سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ شہید کی خواہش تھی کہ ملت میں اتحاد و اتفاق ہو، ماتمی اور تنظیمی ایک جگہ جمع ہوں۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس شہر قم میں شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی (رہ) کی یاد میں ایم ڈبلیو ایم قم کی جانب سے عظیم الشان سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔ سیمینار سے حجت الاسلام و المسلمین سید شفقت شیرازی سیکرٹری امور خارجہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے خطاب کیا۔ سیمینار میں علماء کرام اور حوزہ علمیہ قم میں موجود دینی طلاب کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام کے آغاز میں یکم جولائی قرآن و سنت کانفرنس کے حوالے سے ایک ویڈیو کلپ کی نمائش کی گئی۔ مجلس وحدت مسلمین قم نے پروگرام کے اختتام پر دینی طلاب کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام بھی کیا ہوا تھا۔


خبر کا کوڈ: 187053

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/187053/1/برسی-قائد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org