QR CodeQR Code

آزادی القدس

14 Aug 2012 04:14

اسلام ٹائمز: ایران کے نائب سفیر آقای حسن سروش نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ القدس یوم اللہ ہے، یوم اسلام ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کو عالمی عدالت میں لے جانا چاہیے اور تمام اسلامی ریاستوں کو جانبدارانہ رویہ ترک کرکے فلسطین کے حق میں ٹھوس موقف اختیار کرنا چاہیے۔


اسلام ٹائمز۔ القدس کی آزادی اور مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے انجمن حمایت فلسطین، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور خانہ فرہنگ رایزنی کے زیر اہتمام سیمینار بعنوان ''آزادی القدس اور ہماری ذمہ داری'' نیشنل پریس کلب میں منعقد کیا گیا۔ سیمینار میں دیگر سیاسی، مذہبی شخصیات کے علاوہ اے این پی کے رہنما سینیٹر حاجی عدیل، نائب سفیر اسلامی جمہوریہ ایران آقای حسن سروش، ایم ڈبلیو ایم کے رہنما مولانا اصغر عسکری، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر برادر اطہر عمران طاہر، سیکرٹری پریس کلب شہریار خان نے شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 187261

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/187261/1/آزادی-القدس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org