QR CodeQR Code

بابوسر احتجاج

16 Aug 2012 23:38

اسلام ٹائمز: اسلام آباد میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ جلد از جلد سانحہ بابوسر میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے عبرت ناک سزائیں دی جائیں۔


اسلام ٹائمز۔ چلاس کے قریب گلگت جانیوالی مسافر بسوں پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے 20 افراد کی ہلاکت کے خلاف مجلس وحدت مسلمین نے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے جی سکس ٹو تا چائنہ چوک مارچ کیا۔ اس دوران جی بی حکومت کے خلاف زبردست نعرے بازی کی گئی۔ مظاہرے کی قیادت علامہ اصغر عسکری، مولانا سخاوت قمی، مولانا فخر علوی اور مولانا عابد بہشتی نے کی۔ مقررین کا کہنا تھا کہ اس واقعے کی ذمہ دار نام نہاد عدلیہ اور ناکام حکومت ہے۔


خبر کا کوڈ: 188123

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/188123/1/بابوسر-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org