QR CodeQR Code

قدس ریلی کشمیر

17 Aug 2012 18:07

اسلام ٹائمز: دنیائے اسلام کے ساتھ ساتھ مقبوضہ کشمیر میں بھی آج جمعة الوداع کو قبلہ اول کی آزادی اور فلسطینی قوم کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور یوم القدس منایا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے طول و عرض میں عالمی یوم القدس اور یوم کشمیر کے موقعہ پر مختلف تنظیموں کے زیراہتمام ریلیاں نکالی گئیں اور اجتماعات کا انعقاد ہوا، دنیائے اسلام کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر میں جمعة الوداع کو قبلہ اول کی آزادی اور فلسطینی قوم کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور یوم القدس اور دیرینہ مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل تک جدوجہد کے عزم کے طور یوم کشمیر منایا گیا، اس سلسلے میں سب سے بڑی تقریب آج مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈگام کے ماگام قصبہ میں منعقد ہوئی، جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی، تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے قبلہ اول اور فلسطین کی آزادی کا پرزور مطالبہ کیا۔


خبر کا کوڈ: 188255

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/188255/1/قدس-ریلی-کشمیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org