QR CodeQR Code

القدس سیمینار

18 Aug 2012 08:28

اسلام ٹائمز: سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے اہل حدیث اسٹوڈنٹس فیڈریشن اور المحمدیہ اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے رہنماوں نے بھی فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے عزم کا اظہار کیا۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیراہتمام سیمینار بعنوان "قبلہ اول اور امت مسلمہ کا کردار" لاہور پریس کلب میں منعقد ہوا۔ سیمینار کی صدارت آئی ایس او کے مرکزی صدر اطہر عمران نے کی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم حکمرانوں کو قبلہ اول آزاد کروانے کے لئے عملی اقدامات کرنے چاہیں۔  آئی ایس او کے مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ مسلم حکمران امریکی ایجنڈے کی تکمیل کی بجائے، عالمی اداروں پر اپنے اتحاد سے دباو بڑھائیں کہ وہ فلسطین کے مسئلے کا حل نکالیں۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے اہل حدیث اسٹوڈنٹس فیڈریشن اور المحمدیہ اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے رہنماوں نے بھی فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے عزم کا اظہار کیا۔ لاہور پریس کلب کا نثار عثمانی ہال مردہ باد امریکہ، مردہ باد اسرائیل کے فلک شگاف نعروں سے گونجتا رہا۔ آئی ایس او طالبات کی بڑی تعداد نے بھی سیمینار میں شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 188367

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/188367/1/القدس-سیمینار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org