QR CodeQR Code

القدس کراچی

18 Aug 2012 03:42

اسلام ٹائمز: کراچی میں آئی ایس او کی جانب سے مرکزی آزادی القدس ریلی نمائش چورنگی تا تبت سینٹر نکالی گئی۔ ریلی سے آئی ایس او اور ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں سمیت مختلف مقررین نے خطاب کیا۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے مرکزی آزادی القدس ریلی نمائش چورنگی تا تبت سینٹر نکالی گئی۔ ریلی میں مرد و خواتین سمیت بچوں کی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔ ریلی میں علمائے کرام بھی بڑی تعداد میں شریک تھے۔ ریلی سے خطاب امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر اطہر عمران، مجلس وحدت مسلمین کے رہنما مولانا منور علی نقوی، جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی، متحدہ علما محاذ کے سرپرست مولانا مرزا یوسف حسین اور ہیئت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ پاکستان کے جنرل سیکریٹری مولانا باقر زیدی نے کیا۔ ریلی کے آخر میں امریکہ و اسرائیل کے پرچم بھی نذر آتش کئے گئے۔


خبر کا کوڈ: 188393

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/188393/1/القدس-کراچی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org